ارنا کے مطابق منگل 13 مئی کو تہران کے چھتیسویں بین الاقوامی کتب میلے کے موقع پر برکس کے رکن ملکوں کے ثقافتی اتاشیوں اور کتب میلے کے اسٹالوں کے انچارجوں کی ایک نشست منعقد ہوئی۔
تہران بین الاقوامی کتب میلے میں شریک غیر ملکی ناشرین کی کمیٹی کے سربراہ حسین سبزہ نے اس نشست سے خطاب میں کہا کہ پروگرام کے مطابق برکس کے رکن ملکوں کی اگلی ثقافتی نشست عنقریب ہوگی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی ہدایت وثقافت کے وزیر بھی شرکت کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ برکس کے رکن ملکوں کی پہلی ثقافتی نشست چند ماہ قبل، روسی کلچرل ہاؤس کی طرف سے منعقد ہوئی تھی جس میں ایران، ہندوستان اور روس کے مندوبین نے مشترکہ ثقافتی موضوعات پر گفتگو کی تھی۔
آپ کا تبصرہ